کورونا وائرس، بچت بازاروں پر پابندی عائد
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر بلدیہ اعظمٰی کراچی نے شہر کی حدود میں لگنے والے تمام بچت بازاروں پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔
کراچی کے بچت بازاروں پر پابندی عائد کردی گئی، میئر وسیم اختر کے حکم پر متعلقہ محکمے نے بچت بازاروں پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
جس کے تحت شہر کی حدود میں بچت بازار اور ہر قسم کے فیسٹیول کے لیے جاری کیے گئے تمام اجازت نامے عارضی طور پر معطل کردیئے گئے۔
حکم کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور تمام بچت بازار تا حکم ثانی بند رہیں گے۔
مقبول ترین
تازہ ترین
Comments are closed on this story.