Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وائرل ویڈیو: اٹلی کی سنسان گلیوں میں پاکستانی قومی ترانے کی گونج

شائع 18 مارچ 2020 04:06am

بیجنگ: (این این آئی) یورپ کورونا وائرس سے دنیا کا سب سے متاثرہ  ضطہ بن چکا ہے۔ اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 300 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی ضمن میں سوشل پر امریکی کامیڈین جیرمی میک لیلن کی جانب سے ایک ویڈیو کلپ شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث اٹلی کی گلیوں میں پاکستانی قومی ترانے "پاک سر زمین شاد باد" کی گونج سنائی دے رہی ہے۔

جیرمی میک لیلن کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ بہت خوبصورت ہے، لاک ڈاؤن کی اس صورتحال میں اٹلی کا پورا محلہ پاکستانی قومی ترانہ گا رہا ہے۔