Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا، دنیا بھرمیں 1 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر

شائع 17 مارچ 2020 08:12pm

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اس وقت متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ چھ ہزار آٹھ سو ستاون ہے۔ 

مرنے والوں کی تعداد سات ہزار نو سو چوبیس ہوچکی ہے ۔ اسی ہزار سے زائد مریض صحت یاب بھی ہوئے۔

 کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہزار ہونے والی ہے۔ مجموعی طور پر ایک لاکھ چھیانوے ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔  چین میں اس وقت مریضوں کی تعداد آٹھ ہزار نو سو چالیس ہے اور اموات تین ہزار دو سو چھبیس ہیں ۔

 اٹلی میں صورتحال بگڑ رہی ہے جہاں مزید تین سو پینتالیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اور مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد دوہزار پانچ سو تین ہوچکی ہے۔ اور چھبیس ہزار سے زائد افراد اس وقت کورونا وائرس کا شکار ہیں۔

 اٹلی کے بعد ایران اس وقت سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے  جہاں مزید ایک سو پینتیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں  اور نو ہزار سات سو بانوے افراد وائرس میں مبتلا ہی۔

اسپین میں ایک سو اڑسٹھ افراد جان سے گئے ہیں۔ مجموعی ہلاکتیں پانچ سو دس ہوچکی ہیں۔

 فرانس میں مزید چوبیس افراد جان سے گئے۔ ہالینڈ میں انیس، برطانیہ میں سولہ اور امریکا میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے۔

کورونا وائرس سے اموات کا تناسب آٹھ فیصد ریکارڈ کیاگیا ہے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کا تناسب بیانوے فیصد ہے۔

 کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر میں صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں اور عوام سے گھروں میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے جس کی وجہ سے اس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل رہی ہے۔