Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس،مذہبی اجتماعات ملتوی کردیئے جائیں،فتویٰ

شائع 17 مارچ 2020 03:58pm

کورونا وائرس کے باعث سیاسی اور مذہبی اجتماعات کو فی الفور ملتوی کردیا جائے۔

علماء کونسل کی جانب سے مشترکہ فتویٰ جاری کردیا گیا ہے۔

فتوے میں کہا گیا ہے کہ مساجد میں صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے۔ مساجد میں نماز باجماعت فرش پرادا کرنے کا اہتمام کیا جائے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومتی جاری کردہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ حکومت ذخیرہ اندوزی کرنے میں ملوث عناصر کے گردگھیرا تنگ کرے۔

کورونا وائرس پر پاکستان علماء کونسل کے زیراہتمام اجلاس ہوا ہے، علماء کرام نے کورونا وائرس پرمشترکہ فتویٰ جاری کردیا، مشترکہ فتوے میں کہا گیا ہے کہ  پوری دنیا کوروناوائرس کے رسک پر ہے، شریعت اسلامیہ کےرہنمااصولوں کواپناناہوگا، سیاسی ومذہبی اجتماعات کوفی الفورملتوی کردیا جائے۔

فتوے میں مزید کہا گیا ہے کہ  مساجدمیں صفوں کےدرمیان فاصلہ رکھاجائے، مساجدمیں نمازباجماعت فرش پراداکرنےکااہتمام کیاجائے، اور ساتھ ہی  حکومتی جاری کردہ احتیاطی تدابیراختیارکی جائیں۔

مشترکہ فتوے میں مزید کہا گیا ہے کہ  حکومت ذخیرہ اندوزی کرنےمیں ملوث عناصرکےگردگھیراتنگ کرے۔