Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کیخلاف پاک فوج قوم کیساتھ ہے، آرمی چیف جنرل باجوہ

شائع 17 مارچ 2020 03:54pm

فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے قوم کے نام پیغام جاری کردیا۔

آرمی چیف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے وباء پرقابو پانے کیلئے مسلح افواج کے تمام طبی مراکز تیار ہیں۔ اس حوالے سے مسلح افواج کی تمام میڈیکل سہولتیں متحرک کردی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ  مسلح افواج نے تمام میڈیکل سہولتیں متحرک کردیں، وباء پرقابو پانے کیلئے مسلح افواج کے تمام طبی مراکزتیارہیں ، تمام بڑے فوجی اسپتالوں میں کورونا کے ٹیسٹ کیلئے لیبز قائم کردیئے۔

بیان میں آرمی چیف نے تمام کمانڈرزکوضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔