Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس، بسوں میں مسافروں کو احتیاط کی ضرورت

شائع 17 مارچ 2020 03:49pm

کورونا وائرس کے باعث بسوں اورکوچزمیں سفر کرنیوالوں کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے لیکن ایسا کہیں بھی دیکھنے میں نہیں آیا۔

پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنیوالے بغیر حفاظتی تدابیر کے سفر کررہے ہیں جبکہ کاروبار پر بھی منفی اثر پڑا ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنیوالے غیر محفوظ   ہوگئے ۔ کورونا وائرس نے جہاں معیشیت کونقصان پہنچایا وہیں ٹرانسپورٹرزبھی مسافروں کی کمی ہونے کاشکوہ کررہے ہیں۔

  وائرس کے باعث ہر شخص کو احتیاط کی ضرورت ہے،  بسوں میں سفر جانے والے بغیر حفاظتی تدابیر کے سفر کررہے ہیں۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ فاصلہ رکھ کربیٹھاجائے جسکی سب سے زیادہ ضرورت بسوں میں سفر کرنیوالوں کو ہے۔

بسوں اورکوچز میں نہ توصفائی میسرہےنہ سینی ٹائزرز جبکہ مسافروں کی کمی نے کاروباربھی متاثر کردیا۔