Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایلکس ہیلز نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تردید کردی

شائع 17 مارچ 2020 02:08pm

رمیز راجا کے انکشاف اور میڈیا پر مختلف خبریں چلنے کے بعد کراچی کنگز کے انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز میدان آگئے اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تردید کی۔

ایلکس ہیلز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بارے میں جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں، ایسا رویہ خطرناک ہے۔

انہوں نے بعد میں ایک اور بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی علامات ہیں لیکن ابھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ نہیں کرایا۔

واضح رہے کہ رمیز راجا نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ایلکس ہیلز میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں۔ ذیل میں ویڈیو ملاحظہ کریں۔