Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

میو اسپتال میں انتقال کرنے والے رانا عمران کی موت کورونا وائرس سے نہیں ہوئی

اپ ڈیٹ 17 مارچ 2020 12:44pm

حافظ آباد: میو اسپتال میں انتقال کرنے والے رانا عمران کی موت کورونا وائرس سے نہیں ہوئی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق رانا عمران کے خون کے نمونوں میں کورونا وائرس شامل نہیں ہے۔

میو اسپتال میں جاں بحق رانا عمران کی میڈیکل رپورٹ آگئی، رانا عمران کی موت کورونا وائرس سے نہیں ہوئی۔

سی ای او ہیلتھ کے مطابق اُن کے خون کے نمونوں میں کورونا وائرس نیگٹیو ہے، رانا عمران ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا تھا اور اُن کی موت جگر فیل ہونے کی وجہ سے ہوئی۔