Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جے یو آئی (ف) کا نام تبدیل کرنے کی درخواست منظور

اپ ڈیٹ 17 مارچ 2020 05:02am
فائل فوٹو

اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے دائر پارٹی کا نام تبدیل کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔

جے یو آئی (ف) کی جانب سے دائر درخواست پر ممبر پنجاب الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی۔

جمیعت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے کامران مرتضیٰ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پارٹی کے نام میں تبدیلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی۔

جے یو آئی (ف) کے وکیل نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام کے نام کے آگے سے "ف" کو ختم کردیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے نام میں تبدیلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔