Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تفتان کورونا کا نیا جڑ، پی ٹی آئی حکومت کی ناقص کارکردگی اور زبانی بیانات

شائع 16 مارچ 2020 05:33pm

کورونا وائرس کے نئے مریض  تفتان میں قائم قرنطینہ میں چودہ روز گزار چکے تھے لیکن اس کے باوجود اِن میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ صورتحال نے حکومتی اقدامات پر سوالات اُٹھادیے۔

پاک ایران سرحد پر ناقص انتظامات ، قرنطینہ کے نام پر حکومت نے عوام سے مذاق کیا ہےاور  تفتان ملک میں کورونا وائرس کی جڑ بن گیا۔

ایران سے ہزاروں پاکستانی زائرین واپس آئے ۔ حکومت نے زائرین کو گھروں کو بھیجنے کے بجائے تفتان میں  ٹھہرایا ۔ کسی کو آئسولیٹ کیا  نہ ہی چیک اپ کا کوئی انتظام کیا۔

ایک ایک کمرے میں درجنوں لوگوں کو رکھا گیا ۔ بچے ساتھ کھیلتے نظر آئے۔زائرین حکومت پر برستے رہے۔

حکومتی غیرسنجدگی کا اتنا عالم تھا کہ قرنطینہ میں بازار تک لگ گیا لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔

حکومت کے اِن ناقص انتظامات کے باعث یہاں سے صوبوں میں پہنچے والے پچاس فیصد  زائرین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

کورونا وائرس کی روک تھام کیلیے اٹھائے گئے اقدامات ۔ حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث اس کے پھیلاؤ کا سبب بن چکے ہیں لیکن وفاقی حکومت کے نمائندے پریس کانفرنسز سے آگے کچھ کرتے نظر نہیں آرہے ۔