Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس، کراچی پولیس چیف بھی ان ایکشن

شائع 16 مارچ 2020 02:31pm

کورونا وائرس کے خلاف کراچی پولیس چیف بھی ان ایکشن  ہیں۔ تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔

تھانیداروں کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ بچت بازاروں اور شادی کی تقریبات سمیت عوامی اجتماعات منعقد نہ ہونے دیں۔ تھانوں کی سطح پر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔

  کراچی پولیس ان ایکشن ہے،   ایڈیشنل آئی جی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے،   تمام زونل ڈی آئی جیز کے علاوہ ضلعی اور  شعبہ تفتیش کے ایس ایس پیز بھی شریک ہوئے ہیں۔

 اجلاس میں اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے تھانوں میں تعینات کردیا گیا ہے،اہلکاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تھانیدار میرج ہالز، بچت بازار،  عوامی اجتماعات کو فوری بند کروایا جارہا ہے، پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے.

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بائیس اسپتالوں  میں آئیسولیشن وارڈز کے اطراف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ اور ڈویژنل ایس پیز تھانوں میں تعینات نفری کی کمی کو پورا کرنے کیلیے اقدامات کریں، جبکہ  یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی سیکیورٹی کا مناسب بندوبست کیا جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کو روزمرہ استعمال کی اشیاء کی  فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا.۔

ڈی آئی جی ساؤتھ پولیس اسپتال کےمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے رابطہ کریں۔

کورونا وائرس کٹس کیلئے انڈس اسپتال کے ڈاکٹر باری سے رابطہ کیا جائے۔

پولیس چیف کے مطابق   پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد کام کرنے کیلیے تیار ہے ، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے احتیاط ضروری ہے،  لہذا آئی جی سندھ کے ہدایت نامے پر عملدرآمد کو  تھانوں کی سطح پر یقینی بنایا جارہا ہے، ماسک، گلوزاور سینی ٹائزر بھی فراہم کرنا شروع کردیا گیا ہے۔