Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا سے بچاو صرف احتیاط، سوشل میڈیا پر افواہوں سے گریز

شائع 16 مارچ 2020 02:19pm

کورونا وائرس سے بچنے کے علاوہ عوام سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی افواہوں سے بھی خود کو بچائیں اور پریشان نہ ہوں۔ صورت حال کنٹرول میں ہے اور فی الحال لاک ڈاؤن کا کوئی خطرہ نہیں اگر عوام افواہوں سے متاثر ہوتی رہی تو یہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

کورونا وائرس سے  احتیاط بہترین بچاو ہے۔  سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں سے پریشان نہ ہوں بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔

خریداری کیلئے رش والی جگہوں پر نہ جائیں کورونا وائرس سے بچاو کیلئے آگہی اور  احتیاطی تدابیر باآسانی آپ کوکورونا سے بچا سکتی ہیں۔

تمام اقدامات اور احتیاطی تدابیر کے باوجود کچھ لوگ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی  افواہوں سے متاثر کر بلاوجہ گھبراہٹ کا شکار ہیں اور بعض۔ لاپروائی کے باعث  معاملہ کی نزاکت کو سمجھ نہیں پارہے۔

کورونا وائرس کا تدارک اور اس سے بچاو  احتیاطی تدابیر کے ذریعے باآسانی ممکن ہے۔