Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ نے اپنے نام سے 'عامر' ہٹادیا

اپ ڈیٹ 16 مارچ 2020 04:30pm

پاکستان کے مشہور و معروف ٹی وی میزبان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپنے نام کے ساتھ 'عامر' ہٹا کر 'اقبال' لکھ لیا۔

یہ بھی پڑھیئے: عامر لیاقت کا دوسری اہلیہ کے ساتھ رومانوی جملوں کا تبادلہ

اس سے قبل ٹوئٹر پر سیدہ بشریٰ کا نام 'سیدہ بشریٰ عامر' تھا تاہم اب یہ تبدیل ہوکر 'سیدہ بشریٰ اقبال' ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: عامر لیاقت کا فضا علی کے ساتھ تیسری شادی کی خواہش کا اظہار

عامر لیاقت حسین نے کچھ عرصہ قبل سیدہ طوبیٰ سے دوسری شادی کی تھی جس کے بعد اُن کی پہلی اہلیہ اور بچوں کے درمیان نااتفاقیاں بھی دیکھی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیئے: پیسوں کیلئے عامر لیاقت سے شادی کے الزام پر طوبیٰ عامر کا کرارا جواب

اُن کی بیٹی دعا عامر والد پر کئی مرتبہ طنزیہ ٹویٹس داغ چکی ہیں جبکہ عامر لیاقت نے جب دوسری شادی کی تھی تو اُن کی اہلیہ نے بھی سوشل میڈیا پر کئی ایسے پیغامات شیئر کئے تھے جس سے اُن کی مایوسی کا اظہار واضح تھا۔

یہ سب تو ایک طرف لیکن سیدہ بشریٰ نے اپنے نام سے 'عامر' کیوں ہٹایا تاحال واضح نہیں ہوسکا ہے۔