Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ میں کورونا کے 150 اور ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 183 ہوگئی

اپ ڈیٹ 16 مارچ 2020 06:14pm

 

فائل فوٹو

سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد150 ہوگئی جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی تعداد  183ہوگئی۔

کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد 30 ہوگئی، سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 150 ہوگئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل سندھ حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ تفتان سے سکھر آنے والے اب تک 76افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 26 کیسز کراچی اور ایک کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ تفتان سے سکھر آنے والے مزید 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 12 کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی تعداد بڑھنے لگی،متاثرہ افرادکی تعداد 136 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 103،خیبرپختونخوا میں 15، گلگت بلتستان میں 3اوراسلام آبادمیں 4جبکہ لاہور میں ایک مریض کورونا سے متاثرہوا، پاکستان میں کورونا سےمتاثرہ100 سے زائد مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان میں اب تک 3مریض کورونا کو شکست دینے کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں ،سندھ میں 2اوراسلام آبادمیں ایک مریض نے کوروناکوشکست دی۔

سب سے زیادہ تعداد سندھ میں سامنے آئی، جہاں کورونا کے 103سے زائد کیسزرپورٹ ہوئے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 15 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے ٹویٹ کیا کہ تمام مریض ڈی آئی خان میں زیرعلاج ہیں۔

اِدھر پنجاب میں کوروناکاپہلا کیس رپورٹ ہوا،10مارچ کومریض برطانیہ سےلاہورپہنچا تھا،54 سالہ مریض کو گزشتہ روز علامات ظاہر ہونے پر میو اسپتال لاہور لایا گیا۔

اسلام آباد میں وینٹی لیٹر پر موجود خاتون کے شوہر میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، اسلام آباد میں پانچ اور گلگت بلتستان میں3مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔

اسلام آباد میں زیرعلاج گلگت بلتستان کی خاتون صحتیاب ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کردیاگیا۔