خالی اسٹیڈیم میں کھیل کر کیسا لگا؟ رمیز راجہ کے سوال پر کرس لین کا شاندار جواب
لاہور: پاکستان سپر لیگ کے میچ میں لاہور قلندرز نے کرس لین کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت ملتان سلطانز کو باآسانی شکست دی، جس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے دن میں کھیلنا اچھا لگتا ہے، سنچری بنا کر اچھا محسوس کر رہا ہوں، پانچ سال کی مسلسل کوششوں کے بعد سیمی فائنل میں جانا بہت ہی اچھا ہے۔
رمیز راجہ نے سوال کیا کہ خالی اسٹیڈیم میں کھیل کر کیسا لگ رہا ہے جس پر کرس لین نے کہا کہ خالی اسٹیڈیم میں کھیلنا مشکل ہوتا ہے لیکن آپ کو میدان میں اپنے اندر سے انرجی پیدا کرنی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بیٹنگ میں مومنٹم بنایا اور اسے جاری رکھا۔
کرس لین نے بتایا کہ مجھے اوپننگ کرنا پسند ہے اور پاکستان میں پہلی بار اوپننگ بلے بازی کررہا ہوں۔
واضح رہے کرس لین نے میچ میں پچپن گیندوں پر آٹھ چھکوں اور بارہ چوکوں کی مدد سے 113 رنز بنائے۔
Comments are closed on this story.