Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی صدر میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

اپ ڈیٹ 15 مارچ 2020 10:14am
فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی۔ صدر ٹرمپ کی میڈیکل رپورٹس تسلی بخش ہیں، صدر میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروا لیا تھا جس کے بعد رپورٹس آنے کا انتظار تھا۔

ہفتہ کو ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرا لیا ہے اور اب رپورٹ کا انتظار کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا تھا کہ مجھے بخار نہیں، میری حالت نارمل ہے تاہم ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر ٹیسٹ کرایا ہے۔

میڈیکل ڈاکٹر نے ٹرمپ کے ٹیسٹ سے ایک روز قبل کہا تھا کہ امریکی صدر میں کورونا وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں اس لیے انہیں قرنطینہ میں رکھنے کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے دو برازیلین حکام میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد وائٹ ہاؤس کے میڈیکل ڈاکٹرز نے انہیں ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا تھا۔