Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حسن علی اور یاسر شاہ کی "غیر اخلاقی ویڈیو" سامنے آنے پر سرزنش

اپ ڈیٹ 15 مارچ 2020 07:19am

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے ڈائریکٹر آف کرکٹ اور باﺅلنگ کوچ محمد اکرم نے کہا ہے کہ غیر اخلاقی ویڈیو سامنے آنے کے بعد یاسر شاہ اور حسن علی کو بلا کر ان کی خوب سرزنش کی اور واضح کر دیا ہے کہ ایسی حرکات کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اکرم نے بتایا کہ میں نے جیسے ہی ویڈیو دیکھی تو ان دونوں کو بلا کر خوب سرزنش کی جس پر دونوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے غلط کام کیا ہے۔ ایسے رویے ہمارے معاشرے اور ثقافت کے خلاف ہیں جنہیں کسی صورت بھی قبول نہیں کیا جا سکتا، ہم اب ٹورنامنٹ پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل یاسر شاہ اور حسن علی کی ٹریننگ سیشن کے دوران غیر اخلاقی حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، جس پر سوشل میڈیا پر خوب تنقید کی گئی اور دونوں کیخلاف ہی ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔