پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید21 کیسز سامنے آگئے، تعداد53ہوگئی
پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ آج پاکستان میں کورونا وائرس کے21کیسز رپورٹ ہوئے۔جن میں سب سے زیادہ تعداد سندھ کی ہے۔سکھر میں کورونا کے13کیسز جبکہ کراچی میں پانچ کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 53ہوگئی ہے۔
پاکستان میں ہر گزرتا دن خطرے کی گھنٹی بجانےلگا۔
ایک کے بعد ایک کورونا کے متعدد کیسز رپورٹ ہوئے۔سب سے زیادہ تعداد سندھ میں سامنے آئے۔جہاں کورونا کے 35 کیسز رپورٹ ہوئے۔
13 زائرین تفتان سے سکھر پہنچےجنہیں قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔
اِدھر پنجاب میں کوروناکاپہلا کیس رپورٹ ہوا۔10مارچ کومریض برطانیہ سےلاہورپہنچا تھا۔54 سالہ مریض کو گزشتہ روز علامات ظاہر ہونے پر میو اسپتال لاہور لایا گیا۔
اسلام آباد میں وینٹی لیٹر پر موجود خاتون کے شوہر میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔
اسلام آباد میں پانچ اور گلگت بلتستان میں تین مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔
کوئٹہ میں بھی کورونا سے متاثرہ 10 کیسز رپورٹ ہوئے۔
کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومتی سطح پراقدامات مزید تیز کردیے گئے ہیں۔پاکستان میں کورونا سے متاثرہ چوتھے مریض کی حالت سنبھل گئی
دوسری جانب پاکستان میں کورونا سے متاثرہ چوتھے مریض کی حالت سنبھل گئی، پمز میں کرونا وائرس کو شکست دینے والی خاتون تندرست ہوگئی۔
خاتون میں کورونا کی منفی رپورٹ آنے کے بعد اسپتال سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، خاتون کو آج ہی پمز اسپتال سےڈسچارج کیے جانے کا امکان،ہے صحتیاب ہونے والی خاتون کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔
کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے احتیاط کی ضرورت ہے،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام گھبرائیں نہیں،کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے احتیاط کی ضرورت ہے،کوروناسے متعلق اقدامات کی خود نگرانی کررہاہوں ،جلد قوم سے خطاب کروں گا۔
ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جارہے ہیں،ملک بھر میں شادی ہالز،پارکس اور درگاہیں بند کردی گئیں،ہرقسم کے عوامی اجتماع پر پابندی ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستانی اقدامات کو سراہا
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان میں کئے جانے والے مؤثر اقدامات کو سراہا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹرماہی پالا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دنیا کابہترین نیشنل رسپانس پروگرام پیش کیا ہے۔
ادھر کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے کراچی،لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس کے علاوہ دیگر شہروں کے ہوائی اڈوں پر انٹرنیشنل فلائیٹس آپریشن معطل کردیا گیا۔
Comments are closed on this story.