کے معنی کیا ہیں؟ "The" انگلش زبان کے سب سے عام لفظ
انگلش زبان میں ایک لفظ (The) بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے، اس زبان میں بولے یا لکھے جانے والے تمام الفاظ میں اس لفظ کا استعمال 4 فیصد تک ہے۔ یہ ہر جگہ نظر آتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ کافی اہم بھی ہے۔
مگر ہر لفظ کے کوئی معنی بھی ہوتے ہیں تو پھر لفظ "دی" جو کہ انگلش زبان کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہے، کا مطلب کیا ہے؟
عام طور پر تو اس لفظ کا مطلب ایسا لفظ ہے جو کسی مخصوص اور انفرادی چیز کے حوالے سے جڑی ہو، جیسے "آئی ہیو دی ایپل" کا مطلب ایک مخصوص سیب ہے۔
مگر دی کے معنی اتنے بھی سادہ نہیں، کئی بار یہ لفظ مخصوص چیز کا عندیہ نہیں دیتے بلکہ اشیاء کی کلاس کی نشاندہی کرتے ہیں۔
یعنی جب کوئی کہتا ہے کہ "ڈیٹ ایکسرسائز اس گڈ فار دی ہارٹ" تو اس میں دل پر زور نہیں ہوتا یا "دی پین اس مائٹئیر دین دی سوارڈ" کسی مخصوص قلم یا تلوار کے لیے نہیں۔
تو "دی" ویسے تو معنی کے لحاظ سے کوئی مشکل لفظ نہیں لگتا مگر اکثر اس کی وضاحت کرنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے، یعنی کئی بار یہ جملوں میں ایسے استعمال ہوتا ہے جو انگلش زبان نہ بولنے والوں کے لیے الجھن کا باعث بن جاتا ہے۔
جیسے "ونٹر از دی کولڈسٹ سیزن" کی بجائے "ونٹر از کولڈسٹ سیزن" کیوں نہیں کہا جاتا؟ تو اس کے تسلی بخش جوابات بھی ہیں مگر وضاحت نہیں۔
درحقیقت ایسی صورتحال کی فہرستیں ہیں جن میں دی لفظ استعمال ہوتا ہے، ایسی ہی ایک لسٹ تو آپ ڈکشنری میں بھی دیکھ سکتے ہیں اور ان کے لیے بھی اس آسان لفظ کی وضاحت مشکل ترین ہے۔ Merriam-Webster.com نامی ڈکشنری میں The کی انٹری 4 مختلف کیٹیگریز میں 23 مختلف مقاصد کے لیے استعمال کے لیے دی گئی ہے۔ یہ سب 23 مقاصد کسی حد تک پیچیدہ انداز سے ایک دوسرے سے تعلق رکھتے ہیں مگر ان سے کوئی ایک واضح مطلب اخذ کرنا ناممکن ہے، تو بس آپ فہرست مرتب کرسکتے ہیں اور یہ فہرست ہی اس کا مطلب ہے۔
آسان الفاظ میں The کے معنی ان حالات کا مجموعہ ہے جہاں اس کا استعمال مناسب ہے اور ایسی صورتحال جہاں غیرمناسب ہے۔
Comments are closed on this story.