Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

شائع 14 مارچ 2020 01:48pm

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے 28 ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیت کر پہلے شاداب خان کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

کراچی کی ٹیم میں ایلکس ہیلز کی جگہ کیمرون ڈیلپورٹ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں 2 غیرملکی کھلاڑی فِل سالٹ اور کولن انگرم شامل ہیں۔

ذیل میں دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون ملاحظہ کریں۔