Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسٹاک ایکسچینج مندی: سرمایہ کاروں کو 360 ارب روپے سے زائد کا نقصان

شائع 14 مارچ 2020 09:04am
کاروبار
فائل فوٹو

کراچی: رواں کاروباری ہفتے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان رہا، سرمایہ کاروں کے 360 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔

تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی نے جہاں دنیا بھر کی اسٹاک ایکسچینج کو مندی کی سورتحال میں مبتلا کیا وہیں اس کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی پڑے۔

نو سے تیرہ مارچ کے کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 2 ہزار 158 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 36 ہزار 60 کی سطح پر بند ہوا۔

ہفتے بھر میں مختلف کمپنیوں کے ایک ارب 32 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مجموعی مالیت 63 ارب روپے سے زائد رہی اور سرمایہ کاروں کو مجموعی طور پر 360 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج 2 مرتبہ کریش ہوئی اور کاروباری سرگرمیوں کو کچھ وقت کے لیے معطل کیا گیا۔