داعش بھی کورونا وائرس کے خوف میں مبتلا، جنگجوؤں کو ہدایات جاری کردیں
بغداد: شدت پسند تنظیم داعش بھی کورونا وائرس کے خوف میں مبتلا ہوچکی ہے اور اپنے جنگجوﺅں کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔
ڈیلی میل کے مطابق داعش کی جانب سے اپنے جنگجوﺅں کیلئے عربی زبان میں ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بیمار لوگوں سے دور رہا جائے۔
داعش نے جنگجوﺅں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کھانا کھانے سے پہلے اپنے ہاتھ دھوئیں، کرونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں جانے سے گریز کریں اور خدا کی ذات پر یقین رکھیں۔
اگرچہ مشرق وسطیٰ میں داعش کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن وہ ابھی بھی عراق اور شام کے کچھ علاقوں پر اپنی حکومت قائم رکھے ہوئے ہیں۔
عراق میں اب تک کرونا وائرس کے 79 مصدقہ کیسز سامنے آچکے ہیں اور وہاں اب تک 8 اموات واقع ہوچکی ہیں۔
دوسری جانب شام چونکہ خانہ جنگی کا شکار ہے اور وہاں ہیلتھ کیئر کا سسٹم تہس نہس ہوچکا ہے تو اس لیے وہاں سے کوئی کیس باضابطہ طور پر رپورٹ نہیں ہوا لیکن وہاں کرونا وائرس کی موجودگی خارج از امکان قرار نہیں دی جاسکتی۔
Comments are closed on this story.