Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس پھیلنے کی پیشگوئی 2008 کے ناول میں کردی گئی تھی

شائع 14 مارچ 2020 06:31am

کورونا وائرس پھیلنے کی پیش گوئی 2008 میں کردی گئی تھی، ناول اینڈ آف ڈیز کی امریکی مصنفہ سلویا براؤن نے لکھا 2020 میں نمونیا جیسی بیماری دنیا کو لپیٹ میں لے گی، تیزی سے پھیلنے والی بیماری تیزی سے ختم بھی ہوجائے گی، دس سال بعد وائرس پھر حملہ کرے گا۔

سلویا  براؤن نے اپنے ناول میں بتایا تھا کہ نمونیہ جیسی بیماری پھیپھڑوں اور برونکیل ٹیوبز پر حملہ کرے گی اور اسکے علاج میں ماہرین کو شدید مشکلات ہوں گی۔

کتاب میں یہ  بھی بتایا گیا کہ جس تیزی سے یہ وائرس پھیلے گا اسی تیزی سے ختم بھی ہوجائے گا، جس کے بعد  دس سال بعد یہ وائرس ایک بار پھر پھیلے گا۔

سوشل میڈیا پر سلویا براؤن کی اس پیشگوئی نے ہلچل مچادی ہے۔