Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

' عمران مافیا کروڑوں روپے رشوت لے کر حفاظتی ماسک اسمگل کررہی ہے'

شائع 14 مارچ 2020 06:09am
فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا کروڑوں روپے رشوت لے کر حفاظتی ماسک اسمگل کررہی ہے۔ دو کروڑ حفاظتی ماسک بیرون ملک اسمگل کرنے سے ملک میں قلت پیدا ہوئی۔ عمران صاحب صحت کے بھی وزیر ہیں، قوم کو جواب دیں۔

 مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آٹا چینی چوری اور اسمگلنگ کے بعد حفاظتی ماسک بھی عمران مافیا کی ہوس زر کی نذر ہوگئے ہیں۔ قوم کی جان خطرے میں ہے اور عمران مافیا کروڑوں روپے رشوت لے کر حفاظتی ماسک اسمگل کررہی ہے۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ تاریخ کی پہلی حکومت ہے جو عوام کی جان سے کھیل رہی ہے اور عوام کا آٹا، چینی، گیس اور بجلی چوری کررہی ہے۔ دو کروڑ حفاظتی ماسک بیرون ملک اسمگل کرنے سے ملک میں قلت پیدا کردی گئی۔ پوری قوم کی زندگی کو چھ کروڑ میں بیچ دیا گیا۔ عمران چور مافیا ماسک پر بھی پیسہ کما رہا ہے، کورونا سے قوم کو کیا بچائے گا۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران مافیا کا کروڑوں روپے رشوت لے کر حفاظتی ماسک اسمگل کرنے کی تحقیقات کرائی جائے۔