پاکستانی سوشل میڈیا ایپلی کیشن نے دھوم مچادی
لاہور: پاکستان کے ایک ہونہار نوجوان نے ملک کی پہلی سوشل میڈیا اپیلی کیشن بنا ڈالی ہے جو اینڈرائیڈ کیلئے دستیاب ہے اور پلے اسٹور سے ڈاﺅن لوڈ کی جا سکتی ہے۔
اس ایپلی کیشن کا نام "OLO PK" ہے، جس پر ناصرف سوشل میڈیا ایپلی کیشنز پر موجود تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں بلکہ کچھ منفرد فیچرز بھی دستیاب ہیں۔
یہ سوشل میڈیا ایپلی کیشن اینڈرائیڈ 5.0 یا اس کے بعد آنے والے ورژن کے حامل تمام اینڈرائڈ فونز پر استعمال کی جا سکتی ہے، جسے پاکستانیوں کی جانب سے خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔
ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ صارفین کی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں مزید مثبت تبدیلیاں اور نئے فیچرز کا اضافہ بھی کیا جائے گا تاکہ یہ جدید ترین تقاضوں سے ہمیشہ ہم آہنگ رہے۔
ایپلی کیشن اس لنک پر کلک کرکے ڈاؤن لوڈ کریں
Comments are closed on this story.