Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانی سوشل میڈیا ایپلی کیشن نے دھوم مچادی

شائع 14 مارچ 2020 05:42am
سائنس

لاہور: پاکستان کے ایک ہونہار نوجوان نے ملک کی پہلی سوشل میڈیا اپیلی کیشن بنا ڈالی ہے جو اینڈرائیڈ کیلئے دستیاب ہے اور پلے اسٹور سے ڈاﺅن لوڈ کی جا سکتی ہے۔

Screenshot Image

اس ایپلی کیشن کا نام "OLO PK"  ہے، جس پر ناصرف سوشل میڈیا ایپلی کیشنز پر موجود تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں بلکہ کچھ منفرد فیچرز بھی دستیاب ہیں۔

Screenshot Image

یہ سوشل میڈیا ایپلی کیشن اینڈرائیڈ 5.0 یا اس کے بعد آنے والے ورژن کے حامل تمام اینڈرائڈ فونز پر استعمال کی جا سکتی ہے، جسے پاکستانیوں کی جانب سے خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔

Screenshot Image

ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ صارفین کی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں مزید مثبت تبدیلیاں اور نئے فیچرز کا اضافہ بھی کیا جائے گا تاکہ یہ جدید ترین تقاضوں سے ہمیشہ ہم آہنگ رہے۔

ایپلی کیشن اس لنک پر کلک کرکے ڈاؤن لوڈ کریں