Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک فوج کے افسران میں کورونا وائرس کی تصدیق سے متعلق ٹویٹ جعلی قرار

اپ ڈیٹ 14 مارچ 2020 12:45pm
فائل فوٹو

راولپنڈی: (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک میجر جنرل سمیت آٹھ فوجی افسران میں کورونا وائرس کی تصدیق سے متعلق ٹویٹ کو جعلی قرار دیدیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزارت صحت خدمات @minhealthpak  کے نام سے ٹویٹر ہینڈل سے جاری ٹویٹ کو جعلی قرار دیدیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں کورونا وائرس کے حوالے سے معمول کے چیک اپ کے دوران انوسٹی گیشن ٹیم نے پاک فوج کے افسران میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔