Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینیڈین خاتونِ اوّل میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

شائع 14 مارچ 2020 03:51am

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کرگئی ، کینڈین خاتونِ اول میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے لیکن جسٹن ٹروڈو بالکل خیریت سے ہیں۔

رومانین سینیٹر میں کورونا کی تصدیق کے بعد قائم مقام وزیراعظم اور اُن کی سترہ رکنی کابینہ قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ایران میں مزید 86 افراد لقمہ اجل بنے، اٹلی اور اسپین میں بھی صورتحال  خطرناک شکل اختیار کرنے لگی۔

 چین نے کسی حد تک وائرس پر قابو پالیا، اموات کی تعداد کم ہوکر 8 تک آگئی، آج صرف بائیس کیسز رپورٹ ہوئے۔