' ملک میں کسی نیشنل ایمرجنسی کا نفاذ نہیں کیا گیا، خوف نہ پھیلائیں'
اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ ملک میں کسی نیشنل ایمرجنسی کا نفاذ نہیں کیا گیا، وزیراعظم کا پیغام ہے کہ خوف نہ پھیلائیں۔
دوسری جانب وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کی بیٹھک میں مسلح افواج کے سربراہان، چاروں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء اور سیکریٹریز نے شرکت کی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے شرکا کو کورونا وائرس اور حکومتی اقدامات پر بریف کیا۔
میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے این ایس سی کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے پانچ اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کورونا کے معاملے پر نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو ہفتوں بعد پھر بیٹھک لگا کر آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرے گی۔
عدالتوں کی بندش اور کرمنل کیسز کی سماعت جیلوں میں کرانے کیلئے چیف جسٹس کو بھی خط لکھا جائے گا۔
ظفرمرزا کے مطابق سول عدالتوں کی بندش اور کرمنل کیسز کی سماعت جیلوں میں کرنے کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھا جائے گا۔
معاون خصوصی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مذہبی اجتماعات کے حوالے وفاقی وزیر برائے مذہبی اُمور اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ تمام فیصلے دو ہفتوں کیلیے ہوں گے جس کے بعد نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرے گی۔
Comments are closed on this story.