Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کے ایونٹس بھی متاثر

شائع 13 مارچ 2020 04:40pm

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کے ایونٹس بھی متاثر ہورہے ہیں۔ چیلسی کے کھلاڑی اور آرسنل کے منیجر میں وائرس کی تصدیق کے بعد پریمیئر لیگ سمیت فٹبال کے تمام میچز منسوخ کردیئے گئے۔ پہلی بار چیمپئنز فٹبال لیگ کے میچز بھی ملتوی ہوگئے۔

کورونا وائرس دنیائے کھیل پر بھی اثر انداز، ورلڈ وار ٹو کے بعد خلل پڑگیا۔ چیلسی کے کھلاڑی کیلم ہڈسن اور آرسنل کے منیجر میکل ارٹیٹا کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

چیلسی، آرسنل سمیت چند دیگر ٹیموں نے اپنے آپ کو قرنطینہ میں ڈال دیا، انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے 4 اپریل تک انگلش پریمیئر لیگ سمیت انگلینڈ میں تمام میچز منسوخ کردیئے۔

پہلی بار چیمپئنز لیگ کے میچز بھی ملتوی ہوگئے جبکہ اسپینش لیگ لالیگا کو بھی دو ہفتوں کیلئے بند کردیا گیا۔

آسٹریلین گراں پری بھی منسوخ کردی گئی، امریکا میں تمام بڑے کھیلوں کے مقابلے ملتوی کردئیے گئے۔

اے ٹی پی نے چھ ہفتوں کیلئے ٹینس مقابلوں پرپابندی عائد کردی۔ پڑوسی ملک بھارت کی انڈین پریمئر لیگ بھی متاثر ہوگئی۔ 29 مارچ سے شروع ہونے والی لیگ 15 اپریل تک ملتوی ہوگئی۔

ادھر سڈنی میں آسٹریلیا اور نیوزی کے درمیان پہلا ون ڈے بغیر کراؤڈ کے ہوا۔ کیگروز نے 71 رنز سے باآسانی میدان مارا۔