Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے بعد لاہور میں بھی 'کلوزڈ ڈورز' میچز ہونگے

شائع 13 مارچ 2020 04:12pm

کراچی کے بعد لاہور میں بھی پی ایس ایل فائیو کے میچز بغیر شائقین کے ہونگے۔ حکومت پنجاب کی سفارش پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بقیہ میچز بند دروازوں میں منعقد کروانے کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کیجانب سے فیصلہ ایونٹ میں شریک افراد کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ لاہور میں آخری لیگ میچ 15 مارچ کو ہوگا، سیمی فائنلز 17 اور فائنل 18 مارچ کو ہوگا۔

پی ایس ایل فائیو، لاہور میں میچز بغیر شائقین کے ہونگے۔

شائقین کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا۔

لاہور میں آخری لیگ میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

قذافی اسٹیڈیم میں سیمی فائنلز 17 اور فائنل 18 مارچ کو ہوگا۔