Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کنگز نے لاہور کو باآسانی 10 وکٹوں سے دھول چٹاکر بدلا لے لیا

شائع 12 مارچ 2020 05:34pm

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے 26 ویں اور انتہائی اہم میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 10 وکٹوں سے ہراکر گزشتہ میچ کی شکست کا بدلہ لے لیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 151 رنز کا ہدف بنا کسی نقصان کے باآسانی حاصل کرکے ایونٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی اور پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی۔

کراچی کنگز کے اوپنرز نے 151 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کی۔ شرجیل خان 74 اور بابر اعظم 69 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل کراچی کنگز کی دعوت پر لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز اسکور کئے تھے۔ کپتان سہیل اختر 68 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے تھے۔

اس کے علاوہ محمد حفیظ نے 35 اور فخر زمان نے 17 رنز بنائے تھے۔ لاہور قلندرز کے کرس لین، بین ڈنک، سمت پٹیل اور ڈیوڈ ویزے جیسے خطرناک کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے تھے۔

کراچی کی جانب سے ارشد اقبال اور عمید آصف نے دو دو جبکہ کرس جارڈن نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔