لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 151 رنز کا ہدف
کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے 26 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیتنے کیلئے 151 رنز کا ہدف دے دیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیتا اور پہلے مہمان ٹیم لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
لاہور قلندرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز اسکور کئے۔ کپتان سہیل اختر 68 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔
اس کے علاوہ محمد حفیظ نے بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 35 اور فخر زمان نے 17 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کے کرس لین، بین ڈنک، سمت پٹیل اور ڈیوڈ ویزے جیسے خطرناک کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔
کراچی کی جانب سے ارشد اقبال اور عمید آصف نے دو دو جبکہ کرس جارڈن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments are closed on this story.