سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی
کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے قیمت 94 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
ایک تولہ سونا 94 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 81 ہزار 018 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی منڈی میں سونا 18 ڈالر کی کمی سے 1639 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
-11 مارچ 2020 کے ریٹ
سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز کوئی کمی یا اضافہ نہیں ہوا تھا اور 95 ہزار روپے کی سطح پر ہی برقرار رہا تھا۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 95 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 81 ہزار 447 روپے رہی تھی۔
عالمی منڈی میں سونا 9 ڈالرز کے اضافے سے 1657 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
Comments are closed on this story.