Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیڈی ڈیانا کی بہن سے شہزادہ چارلس کا خفیہ معاشقہ؟

شائع 12 مارچ 2020 04:15am

برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کی بہن لیڈی سارا اسپنسر کے ساتھ شہزادہ چارلس سے خفیہ معاشقہ رہا مگر سارا نے شادی سے انکار کردیا تھا۔

اُس وقت جب شہزادہ چارلس کو شریک حیات کی تلاش کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا تھا، 1977ء میں انہوں نے لیڈی سارا سے ملاقات کی، اُسی سال وہ لیڈی ڈیانا سے ملے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پرنس چارلس اور سارا خفیہ طور پر ایک دوسرے سے ملتے رہے، شہزاد چارلس سوئس اسکی ریزورٹ گئے تو سارا بھی ساتھ تھیں، ریزورٹ پر لیڈی سارا کا ایک صحافی سے بات کرنا چارلس کو پسند نہ آیا، جس کے بعد یہ تعلق اچانک ختم ہوگیا۔

سن 1981ء میں پرنس چارلز سے شادی کے بعد لیڈی ڈیانا پرنسس آف ویلز بن گئیں جبکہ لیڈی سارا نے نیل مک کورکوڈیل سے شادی کرلی۔

جبکہ 1997ء میں ہونے والے پیرس کار حادثے میں لیڈی ڈیانا کی موت کے بعد پرنس چارلس نے کمیلا پارکر سے شادی کرلی تھی۔