Aaj News

پیر, نومبر 11, 2024  
08 Jumada Al-Awwal 1446  

کورونا وائرس:ٹرمپ نے امریکی شہریوں کے یورپ جانے پر پابندی لگادی

اپ ڈیٹ 12 مارچ 2020 09:57am
فائل فوٹو

واشنگٹن :کورونا وائرس پھیلنے کے سبب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کے یورپ جانے پر 30روزکی پابندی لگادی ،یورپ سے آنے والے بھی امریکا میں داخل نہیں ہوسکیں گےجبکہ برطانوی شہریوں کو داخلےکی اجازت ہوگی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سےنمٹنے کیلئے یورپ پر نئی سفری پابندیاں عائد کردیں۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے یورپ پر مناسب اقدامات نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کے یورپ جانے پر 30روز کی پابندی لگا دی۔

امریکی عوام سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ  یورپ میں مناسب اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے بڑھا،آئندہ 30دن کیلئے یورپ سے امریکا آنے والوں کیلئے بھی سفری پابندیاں ہیں جبکہ پابندیوں کا اطلاق برطانیہ پر نہیں ہوگا،برطانیہ کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر کورونا کیخلاف لڑنا ہوگا،قوم ہرقسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ، اتحادیوں سےمشورہ کیاکہ وائرس سےکس طرح بچاجائے،ہم سب مل کر اس وائرس کا خاتمہ کردیں گے۔

امریکا میں وائرس کےایک ہزار ایک سوپینتیس کیسز سامنے آچکے ہیں،اداکار ٹام ہینکس اوران کی اہلیہ ریٹا ولسن بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

کورونا وائرس سے امریکا میں 38افراد ہلاک جبکہ ایک ہزار 135افراد وائرس سے متاثر ہیں۔

میئر واشنگٹن نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ سینٹ پیٹرکس ڈے پریڈ منسوخ کردی گئی۔