Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خنزیر کا جسم اور چہرہ انسان جیسا، عجیب الخلقت پیدائش سے سوشل میڈیا پر طوفان

شائع 12 مارچ 2020 04:13am

کراکس: وینیزویلا کے ایک فارم ہاﺅس میں خنزیر کا ایسا بچہ پیدا ہوا ہے جس کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کر دیا۔

برطانوی اخبار ڈیلی اسٹار کے مطابق حیران کن طور پر خنزیر کے اس بچے کا چہر انسان جیسا اور جسم خنزیر کا ہے۔

اس کی پیدائش وینزویلا کے علاقے کیوبریڈا اریبا میں واقع ایک فارم پر ہوئی ہے جس کے مالک نے اس کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے۔

ویڈیو کے بیک گراﺅنڈ میں ایک خاتون بتا رہی ہیں کہ اس بچے کی عمر 3 گھنٹے ہے اور اس کے جسم پر بال بھی ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچے کی یہ حالت ماں کے پیٹ میں نشوونما میں بگاڑ آنے کے سبب ہوئی ہے اور اس طرح کے بچے زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہتے۔

اس کی ممکنہ وجہ بیان کرتے ہوئے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ زرعی ادویات کا زیادہ استعمال دوران حمل بچے کی میوٹیشن کی ایک بڑی وجہ ہوسکتا ہے۔