اسلام آباد میں لڑاکا طیارے ایف 16 کے گرنے کی ویڈیو منظر عام پر۔۔۔
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے طیارے F-16 گرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ حادثے میں جو طیارہ تباہ ہوا وہ F-16 تھا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ وہ کافی دیر سے اس طیارے کو دیکھ رہے تھے، پائلٹ کبھی آسمان کی بلندیوں پر چلا جاتا تھا تو کبھی زمین کے قریب واپس آجاتا تھا۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کا طیارہ پہلے آسمان کی بلندیوں پر موجود تھا پھر ایک دم سے زمین کی طرف آنا شروع ہوا، جس کے بعد طیارہ شکرپڑیاں کے مقام پر گر کر تباہ ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے گرنے کے واقعے میں اب تک پائلٹ کی قیمتی جان کے علاوہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔ پاک فضائیہ کی جانب سے انکوائری بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے۔
#ExclusiveVideo #Islamabad: F-16 plane crash near parade ground during rehearsals. pic.twitter.com/p8Ov2Qah7z
— Islamabad (@Islaamabad) March 11, 2020
Comments are closed on this story.