Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کا 5 نئے ممالک میں سفارتخانے کھولنے کا فیصلہ

شائع 12 مارچ 2020 03:30am
فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان نے 5 نئے ممالک میں سفارتخانے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خآرجہ کے مطابق پاکستان نے معاشی سفارتکاری اقدام کے تحت افریقی ممالک میں پانچ نئے سفارتخانے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان ممالک میں جبوتی، آئیوری کوسٹ، روانڈا، گھانا اور یوگنڈا شامل ہیں۔ منصوبے کے تحت 2 سفارتخانوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

وزارت خارجہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد افریقی ممالک کی نئی منڈیوں تک رسائی ہے۔