Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ :کورونا وائرس، تدریسی عمل معطل، طالبعلم پریشان

شائع 11 مارچ 2020 04:11pm

کورونا وائرس نے سندھ بھر کا تدریسی عمل معطل کردیا۔ کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی ادارے کب کھلیں گے۔ اس کا تاحال کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔

میٹرک کے امتحانات مقررہ وقت پر ہوں گے یا نہیں، طلباء والدین سب ہی تذبذب میں مبتلا ہیں۔

کراچی میں تعلیمی ادارے16سے کھلیں گےیانہیں؟فیصلہ نہ ہوسکا۔

کورونا نے کراچی کا تدریسی عمل معطل کرادیا۔ سندھ بھر کے تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟ سندھ سرکار تاحال کوئی فیصلہ نہ کرسکی۔

 سولہ مارچ سے میٹرک کےامتحانات شروع ہونے ہیں۔ جماعت اول سے آٹھویں تک کا تعلیمی سیشن بھی شروع ہوناہے۔ فیسوں کی وصولی سمیت سب ہی معاملات التوا کا شکار ہیں۔

گھر پر بیٹھے بیٹھے۔ طلبا پریشان ہوگئے۔ وہ کہتے ہیں بہت ہوگئی، اسکول جانا ضروری ہے، ورنہ تعلیم کانقصان ہوگا۔ پیپرز کی تیاری ٹھیک سے نہیں ہوپارہی۔ طلبا کہتے ہیں اب گریڈ ڈی آئے یا پھر ۔ امتحانات تو لازمی ہونے چاہئیں۔