Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان ملکی معیشت کی بہتری کیلئے پرعزم

شائع 11 مارچ 2020 04:05pm
فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان ملکی معیشت کی بہتری کیلئے پرعزم ہیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ خدا کا شکر ہے مہنگائی نیچے جا رہی ہے۔ مہنگائی کم ہونے سے شرح سود میں بھی کمی ہوگی۔ وزیراعظم نے بیس ہزار گھروں کے منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وزیر اعظم 5 سال میں 50 لاکھ گھربنانے کے لیے پُر عزم ہیں، اور20 ہزار گھروں کی تعمیر کے 7 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہر جگہ تنقید ہوتی ہے کہ کدھر ہیں گھر؟ کہاں ہے ہاؤسنگ اسکیم؟  کہاں ہے نیا پاکستان؟

وزیر اعظم نے آئندہ مہنگائی میں کمی کی خوشخبری بھی سنائی۔ وزیراعظم نے کہا کہ  احساس ہے کہ اِس وقت شرح سود کافی زیادہ ہے جو زیادہ مہنگائی کی وجہ سے رکھی گئی لیکن اب اعداد وشمار بتا رہے ہیں کہ مہنگائی کم ہورہی ہے تو شرحِ سود بھی نیچے آئے گی اور لوگ آسانی سے قرضے لے کر مکان بناسکیں گے۔

وزیر اعظم نے عورت مارچ پر بھی تبصرہ کیا۔ اور کہا عورت مارچ میں ایک ہی ملک میں مختلف کلچر نظر آئے۔ اس کا تعلق تعلیمی نظام  سے ہے۔ الگ الگ نصاب سے مختلف کلچر بنتے ہیں۔ اگلےسال تک تمام اسکولوں اور مدارس میں یکساں نصاب لائیں گے۔