پاک فضائیہ طیارہ حادثہ، شہید پائلٹ نعمان کی نماز جنازہ
پاک فضائیہ کےایف سولہ طیارہ حادثے میں شہید پائلٹ نعمان اکرم کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے، ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔
پاک فضائیہ کےایف16طیارہ حادثےمیں شہیدپائلٹ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت دیگرحکام بھی شریک ہوئے، ونگ کمانڈر شہیدنعمان اکرم کاجسد خاکی تدفین کیلیےلاہور روانہ کردیا گیا۔
ونگ کمانڈر نعمان نے پسماندگان میں بیوہ اور2بچے چھوڑے ہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.