سندھ:کورونا وائرس، اسکولوں کی تعطیلات پر بیٹھک پھر لگے گی
کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات بڑھائی جائیں گی یا پھر اسکولز معمول کے مطابق کھلیں گے۔
سندھ سرکار کی بیٹھک میں اس معاملے کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ سندھ کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ جس پر فیصلہ کرنے کے لیے کل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ دوبارہ بیٹھک لگائیں گے۔
سندھ کےتعلیمی اداروں میں تعطیلات میں اضافہ ہوگایانہیں؟ فیصلہ کل ہوگا۔
سندھ میں تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں۔ معاملہ ایک بار پھر تعطل کا شکار ہوگیا۔
کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد۔ سندھ کے تعلیمی ادارےبندکرنیکی تجویز دی گئی۔ تاہم اجلاس میں اس بات کا فیصلہ ہی نہ ہوسکا۔
پہلے وزیراطلاعات نے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلنے کا اعلان بھی کیا ۔ پھر اجلاس ہوا تو چھٹیوں کا ذکر تک نہیں آیا۔ اہم فیصلہ کل کے لیے موخر کردیا گیا۔
چیئرمین پرائیوٹ اسکول آرگنائزیشن نے بھی اپنا موقف واضح کردیا۔ ملک کے معماروں کا مستقبل کیا ہوگا۔ اس سنجیدہ مسئلے پر عوام پریشان ہیں۔ تعلیمی اداروں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ کل دوبارہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔
Comments are closed on this story.