پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 188 رنز کا ہدف
لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے 24 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندزر کو جیت کیلئے 188 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے جیتا اور پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پشاور زلمی کی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور محض 24 کے اسکور پر ٹاپ تھری بلے باز پویلین لوٹ گئے تھے مگر حیدر علی اور شعیب ملک نے ٹیم کی کمان سنبھالتے ہوئے شاندار شراکت داری قائم کی۔
پشاور زلمی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز اسکور کئے۔ حیدر علی نے 69 اور شعیب ملک نے 62 رنز اسکور کئے۔
اس کے علاوہ کارلوس بریتھویٹ نے ناٹ آؤٹ 16 اور کامران اکمل نے 12 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین، سمت پٹیل نے دو جبکہ دلبر حسین اور ڈیوڈ ویزے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments are closed on this story.