کوروناوائرس کی صورتحال، وفاقی کابینہ کو بریفنگ
کورونا وائرس کی صورتحال پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ ظفر مرزا نے چین میں موجود طلبا کیلئے اٹھائے اقدامات سے آگاہ کیا۔
اس سے قبل کورونا وائرس اورٹڈی دل کی روک تھام اور تشخیص کے لئے چین کی جانب سے ارسال کردہ امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا۔سامان میں 12 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کِٹس بھی شامل ہیں جبکہ دوسری جانب پی آئی اے نے اٹلی کے شہر میلان کےلئے اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔
حکام کے مطابق سامان میں 12 ہزار کرونا ٹیسٹنگ کیٹس بھی شامل ہیں۔امدادی سامان میں14 پیسٹی سائیڈ اسپرے اور50ہزار لیٹر (Malathion) بھی شامل ہے، جو ٹڈی دل کی روک تھام کےلئے استعمال کیا جاسکے گا۔
چین کے حکام کے مطابق چین ٹڈی دل کے خاتمے اور کرونا کی روک تھام و تشخیص کےلئے پاکستان سے تعاون جاری رکھےگا۔
دوسری جانب اٹلی میں کورونا وائرس پر پی آئی اے نے احتیاطی تدابیر کے تحت اٹلی کے شہر میلان کےلئے اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق 31مارچ تک پروازیں منسوخ رہیں گی۔لاہور اور اسلام آباد سے میلان کےلئے پروازیں آپریٹ کی جاتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا پیرس اور یورپ کے دیگر شہروں کےلئے فضائی آپریشن جاری ہے۔
Comments are closed on this story.