Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ :کورونا وائرس، محکمہ صحت میں شہریوں کا داخلہ بند

شائع 10 مارچ 2020 02:36pm

 

محکمہ صحت سندھ کورونا وائرس سے خوف  دفاتر میں شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔

کراچی میں قائم سندھ سیکریٹریٹ محکمہ صحت سندھ کے دفتر میں عام شہریوں کا داخلہ بند کردیا ہے ۔

حکام نے محکمہ صحت سندھ کے دفتر میں عام شہریوں  کے داخلے پر پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ سیکریٹریٹ میں محکمہ صحت کے دفاتر میں ملازمین کےعلاوہ دیگر افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ہنگامی حالت میں دفترکےدرو ازے  دروازے کھلے  ہیں ۔