Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

حارث رؤف ایک بار پھر لاہور قلندرز کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے

اپ ڈیٹ 10 مارچ 2020 03:59pm

لاہور: دائیں پاؤں کی انجری کا شکار فاسٹ بولر حارث رؤف فٹ ہوگئے ہیں۔ انجری سے صحتیابی کے باعث انہوں نے ایک بار پھر لاہور قلندرز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

حارث رؤف 10 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول پشاور زلمی کے خلاف میچ کیلئے لاہور قلندرز کو دستیاب ہوگئے اور وہ پلیئنگ الیون کا حصہ بھی ہیں۔

دوسری جانب سلمان ارشاد اب مزید قلندرز کا حصہ نہیں رہے، نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف دائیں پاؤں میں انجری کے باعث لیگ کے گزشتہ 5 میچوں میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

حارث رؤف نے لیگ کے ابتدائی 2 میچوں میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی۔

ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے حارث رؤف کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ کمیٹی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان، بازید خان، مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت لاہور قلندرز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ کے 24 ویں میچ میں پشاور زلمی کے مدمقابل ہے۔ اس میچ میں لاہور نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے اور پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز کے کھیل میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنالئے ہیں اور لاہور کو جیت کیلئے 188 رنز کا ہدف دیا ہے۔