ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، جعلی امریکی ڈالر بنانے والا گروہ گرفتار
کراچی: ایف آئی اے نے بڑی کارروائی جعلی امریکی ڈالر بنانے والا گروہ گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گروہ کا گرفتار مبینہ سرغنہ عمران وکٹر خود کو حساس ادارے کا ریٹائرڈ افسر کہلواتا ہے۔
ایف آئی اے کی کارروائی میں لاکھوں جعلی امریکی ڈالر بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق جلد ہی نوٹ چھاپنے والی مشین بھی برآمد کر لی جائیگی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق امریکی قونصلیٹ اور حساس ادارے جعلی امریکی ڈالر بنانے والے گروہ کی تلاش میں تھے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے سندھ کو ٹاسک دیا گیا تھا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جعلی ڈالر بنانے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.