Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

'ماروی سرمد کی بے شمار ٹویٹس میرے مذہب، وطن اور فوج کیخلاف ہیں'

شائع 09 مارچ 2020 05:15pm

کچھ عرصہ قبل ڈرامہ سیریل 'میرے پاس تم ہو' سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ ماروی سرمد کی بے شمار ٹویٹس میرے مذہب، وطن اور فوج کیخلاف ہیں۔

آج نیوز کے مارننگ شو 'آج پاکستان' میں بطور مہمان شرکت کرنے والے خلیل الرحمان قمر سے سوال کیا گیا کہ ایک ٹی وی شو میں آپ سے اداکارہ ریشم اور تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین نے بھی بڑی سخت باتیں کہیں لیکن آپ نے صبر کا پیمانہ لبریز نہیں ہونے دیا اور تحمل سے جواب دیا تو آپ ماروی سرمد کی بات پر اچانک آگ بگولہ کیسے ہوئے اور کیا وہاں آپ کا کوئی شخصی اختلاف ہے؟

یہ بھی پڑھیئے: مجھے قتل اور جنسی ذیادتی کی دھمکیاں مل رہی ہیں، ماروی سرمد

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماروی سرمد صاحبہ کا ایک ٹریک ریکارڈ ہے، کبھی انہوں نے کسی پارلمینٹیرین، کبھی کسی اینکر اور کبھی کسی عالم دین کے ساتھ انتہائی بدتمیزی کی اور لائیو شو میں انتہائی نامناسب رویہ اختیار کیا ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے میں نے جواب دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب میں اس پروگرام میں شرکت کیلئے گیا تو پینلسٹ کے حوالے سے دریافت کیا جس پر مجھے بتایا گیا کہ میرے ساتھ ماروی سرمد صاحبہ اور سینیٹر فیض صاحب موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: 'آنٹی ! آپ کے بیٹا کہنے سے میرے باپ کی روح قبر میں تڑپ گئی ہوگی'

خلیل الرحمان قمر نے یہ بھی کہا کہ ماروی سرمد کی بے شمار ٹویٹس میرے مذہب، وطن اور فوج کیخلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شو میں سینیٹر فیض جیسے نہایت نرم گو انسان بھی موجود تھے مگر وہ ان کی بات کے درمیان بھی بولیں اور جب میری باری آئی تو وہ تب بھی بولیں۔ حالانکہ ان کے موقف کے درمیان ہم نے کوئی مداخلت نہیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے: ماروی سرمد کی آرٹیکل 62، 63 پر تنقید

واضح رہے کہ چند دن قبل ایک نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا جس کے بعد دونوں کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا تھا جبکہ دونوں کے حامی بھی اب تک ایک دوسرے پر لفظی وار کررہے ہیں۔