کورونا کے اثرات، دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس نیچے
دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کا گراف آسمان سے زمین کی طرف آگیا۔ کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات نے پوری دنیا کی اسٹاک مارکیٹس کو متاثر کیا۔
صرف پاکستان ہی نہیں۔ دنیا بھر میں اسٹاک مارکیٹ بھی گراوٹ کا شکار رہی۔
امریکا کا نیسڈیک 6.79فیصد کمی سے 7950.9پر آگیا ،امریکی ایس اینڈ پی 7فیصد کمی سے 2764.21پر آگیا،امریکا کا ڈاؤجونز7.29فیصد کم ہو کر 23979.9ہوگیا۔
بھارت کا سینسیکس 5.17فیصد کم ہوکر 35634.95پر آگیا ،جاپان کا نکی 5فیصد کمی سے 19698.7پر آگیا ،روس کا آر ٹی ایس 4.98فیصد کمی سے 1257.96ہوگیا۔
برطانیہ کا فٹ سی 8.26فیصد کم ہوکر5928.5پر آگیا ،اسی طرح دیگر ملکوں کے انڈیکس کا گراف بھی نیچے ہی رہا۔
جرمن انڈیکس 8.26فیصد کمی سے 10588.84ہوگیا، فرانس کا سی اے سی 8.41فیصد کمی سے 4706.76ہوگیا۔
چین کا شنگھائی کمپوزٹ1.21فیصد کم ہوکر3034.51ہوگیا ،ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 4.23فیصد کمی سے 25040.4پر آگیا۔
نیدرلینڈ کا اے ای ایکس 8.26فیصد کم ہوکر 487.39ہوگیا، بیلجئیم کا بی ای ایل 7.46فیصد کمی سے 3178.68پرآگیا۔
پوری دنیا کی اسٹاک مارکیٹ میں کمی کی وجہ کورونا وائرس کے سبب ہوئی ہیں۔
Comments are closed on this story.